مشترکہ اپوزیشن کی وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف جمع کروائی گئی تحریکِ عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے بغیر ووٹنگ کے ہی مسترد کر دینے کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں از خود نوٹس کیس کی آج پھر سماعت شروع ہو گئی۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ از خود نوٹس کیس کی سماعت کر رہا ہے۔
گزشتہ سماعت میں اپوزیشن جماعتوں اور بار کونسلز کے دلائل مکمل ہو گئے تھے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل بابر اعوان، صدرِ مملکت عارف علوی کے وکیل علی ظفر، وزیرِ اعظم عمران خان کے وکیل امتیاز رشید صدیقی، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے وکیل نعیم بخاری اور اٹارنی جنرل کے دلائل ابھی باقی ہیں۔
سماعت شروع ہوئی تو ن لیگ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے ایک منٹ کے لیے سنا جائے۔
اجازت ملنے پر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آج اجلاس ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی، پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی ہدایات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ انتہائی اہم نوعیت کا کیس زیرِ سماعت ہے، 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں جو ہوا اس پر سماعت پہلے ختم کرنا چاہتے ہیں، عدالت کے بارے میں منفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ عدالت معاملے میں تاخیر کر رہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی، پنجاب اسمبلی کا معاملہ آخر میں دیکھ لیں گے، آج کیس کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا معاملہ بھی اسلام آباد کے معاملے کی ایکسٹینشن ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہمیں سب کو سن کر فیصلہ کرنا ہے، یک طرفہ کارروائی نہیں کر سکتے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے پوچھیں گے کہ کس قانون کے تحت اجلاس ملتوی کیا گیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے اقلیتی فیصلے کا حوالہ دیا اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں عدالت کے سامنے فریق ہیں، ایم کیو ایم، تحریکِ لبیک پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی، پی ٹی ایم اور جماعت اسلامی فریق نہیں، راہِ حق پارٹی کی بھی پارلیمنٹ میں نمائندگی ہے لیکن وہ عدالت کے سامنے فریق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ از خود نوٹس کی ہمیشہ حمایت کی، شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے از خود نوٹس لیا اور قوم کے ساتھ مہربانی کی، کیس یہ ہے کہ اسپیکر کا اقدام غیر قانونی ہے، آرٹیکل 5 کے حوالے سے کسی کو غدار کہا گیا، عدالت سے کہا گیا ہے کہ آئین کے 2 آرٹیکلز کی تشریح کی جائے، سیاسی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ ان کو آرٹیکل 5 کے تحت غدار قرار دیا گیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ غدار ان کو نہیں، آرٹیکل 5 کے تحت کیے گئے ایکشن کو کہا گیا ہے، آئین ایسی دستاویز ہے جس کی شقوں کو ملا کر پڑھا جاتا ہے، آرٹیکل 95 کی اپنی تشریح ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے پر کسی نے لفظ بھی نہیں کہا، ان کا دعویٰ ہے کہ پارلیمانی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، صدر ن لیگ نے پریس کانفرنس کے ذریعے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا، مرکز، کے پی، پنجاب، آزاد کشمیر کی اکثریتی جماعت کو بغیر ریلیف چھوڑ دیا گیا، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی رولنگ پڑھے بغیر اپوزیشن لیڈر نے پریس کانفرنس کی، یہ چاہتے ہیں کہ عدالت فوری طور پر ان کے حق میں مختصر حکم جاری کر دے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایات پر عدالت کے سامنے چند نکات رکھنا چاہتا ہوں۔
گزشتہ سماعت میں کیا ہوا؟
گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ اگر آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو رولنگ کالعدم کی جاسکتی ہے، عدالت کا فوکس صرف ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ہے، عدالت کی ترجیح ہے کہ صرف اس نقطے پر ہی فیصلہ ہو، عدالت ریاستی اور خارجہ پالیسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی، عدالت نے صرف اقدامات کی آئینی حیثیت کا جائزہ لینا ہے، عدالت پالیسی معاملات کی تحقیقات میں نہیں پڑنا چاہتی، تمام فریقین کو کہیں گے کہ اس نقطے پر ہی فوکس کریں۔
یہ بھی پڑھیے
- سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری کی صحافیوں سے تلخ کلامی
- لیٹر گیٹ کی تحقیقات،وزیرِ اعظم کا سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کا مطالبہ
- غیرآئینی رولنگ کالعدم ہوسکتی ہے، نگراں حکومت کا قیام رکا ہوا ہے، کوشش ہے فیصلہ آج سنادیں، سپریم کورٹ
دورانِ سماعت جسٹس منیب اختر نے شہباز شریف کے وکیل کو کہا کہ آپ عدالت کے دروازے پارلیمنٹ کی کارروائی کے لیے کھول رہے ہیں، اگر ایوان کی کارروائی میں قانون کی چھوٹی موٹی خلاف ورزی کے معاملے پر عدالت مداخلت کرے تو ہائی کورٹس میں مقدمات کے انبار لگ جائیں گے۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا جوڈیشل ریویو سے رولنگ واپس ہو سکتی ہے؟
عدالت نے خط پر خفیہ ایجنسیوں کے سربراہوں سے اِن کیمرہ بریفنگ لینے، مراسلے کی انکوائری اور امریکا میں پاکستانی سفیر کو طلب کرنے کی استدعا مسترد کر دی اور 31 مارچ کی قومی اسمبلی کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ازخود نوٹس کی سماعت (آج) بدھ تک ملتوی کر دی۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
کراچی: آج اور کل پارہ 40 ڈگری سے زیادہ ہونے کا امکان
-
پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد
پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الہٰی کی ہدایت پر میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
-
عمران خان خط کے معاملے پر بھی یوٹرن لے لیں گے، شیری رحمٰن
پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ خط کے معاملے پر بھی عمران خان جلد یو ٹرن لے لیں گے،یہ ’35 پنچر‘ کی طرح بعد میں کہے گے ان کا سیاسی بیان تھا
-
ایوان صدر کا الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کرانے کیلئے خط
ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات کرانے سے متعلق خط لکھ دیا۔
-
ہم نہیں بھاگ رہے، آپ کی فرح اور اس کا شوہر بھاگے ہیں، دانیال عزیز
مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں آپ الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں، ہم نہیں بھاگ رہے، بھاگ رہی ہے آپ کی فرح اور اس کا شوہر، آپ کا پرنسپل سیکرٹری بھاگ رہا ہے۔
-
چوہدری شجاعت کیلئے عزت اور احترام ہے، عطا تارڑ
مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے چوہدری شجاعت کیلئے عزت اور احترام ہے، جبکہ پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے پنجاب میں آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
-
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج نہیں ہوسکتا، ق لیگ
ترجمان ق لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، اجلاس آج نہیں ہوسکتا۔
-
سپریم کورٹ کے باہر فواد چوہدری کی صحافیوں سے تلخ کلامی
فواد چوہدری کی تلخ کلامی پر سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا جبکہ فواد چوہدری نے صحافیوں سے تلخ کلامی پر معذرت کرنے سے انکارکر دیا۔
-
وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی بحران، پرویزا لہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر آمنے سامنے
وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی بحران، وزارت اعلیٰ کے امیدوار، اسپیکر پرویزا لہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری آمنے سامنے آگئے، ڈپٹی اسپیکر کا آج اجلاس طلب کرنے کا حکم نامہ، ق لیگ نے ماننے سے انکار کردیا۔
-
لیٹر گیٹ کی تحقیقات،وزیرِ اعظم کا سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کا مطالبہ
وزیرِ اعظم عمران خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے لیٹر گیٹ کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
-
کرک: گیس لیکیج سے دھماکا، 6افراد زخمی
صوبۂ خیبر پختون خوا کے ضلع کرک میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
-
3 کمسن بہن بھائی دریائے ستلج میں ڈوب گئے
میلسی کے قریب دریائے ستلج میں ہیڈ سائفن کے مقام پر پانی پینے جانے والے 3 بچے پاؤں پھسل جانے سے ڈوب گئے۔
-
54 فیصد پاکستانی PTI حکومت کی کارکردگی سے مایوس
54 فیصد پاکستانیوں نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی ساڑھے 3 سالہ کارکردگی پر اظہارِ مایوسی کر دیا ہے۔
-
وزیر اعظم عمران خان کا قوم کے نام نیا پیغام
مغرب کو شکست دینے سے متعلق عمران خان کا قوم کے نام نیا پیغام۔
-
امریکا کی نئی ٹریول ایڈوائزری، پاکستان سب سے کم درجے کی کیٹیگری ون میں شامل
امریکی محکمہ خارجہ کی نئی ٹریول ایڈوائزری میں پاکستان کو کورونا کی سب سے کم درجے کی کیٹیگری ون میں شامل کرلیا گیا۔
-
سانگھڑ، آئل ٹینکر میں آتشزدگی، ڈرائیور جلتا ٹینکر شہر سے باہر لے گیا
سانگھڑ میں پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، ڈرائیور جان پر کھیل کر جلتا ہوا آئل ٹینکر شہر سے باہر لے گیا تاہم واقعہ میں دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔