Categories
Breaking news

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

Advertisement
سپریم  کورٹ نے وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

Advertisement

سپریم کورٹ نے وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وزیراعظم سے متعلق کیسز کی سماعت نہ کریں۔

Table of Contents

x
Advertisement

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وزیر اعظم کے خلاف کیس کر رکھا ہے، غیر جانبداری کا تقاضا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وزیر اعظم سے متعلق مقدمات نہ سنیں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس فائزعیسیٰ نے واٹس ایپ پر ملنے والی دستاویزات کی کاپیاں ججز اور اٹارنی جنرل کو دیں، جسٹس فائز عیسیٰ کے بقول یہ دستاویزات انہیں نامعوم ذرائع سے واٹس ایپ پر ملیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا دستاویزات اصل ہیں یا نہیں، یقین سے نہیں کہہ سکتا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ اٹارنی جنرل نے کہا دستاویزات کے مصدقہ ہونے پر سوالیہ نشان ہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ ان دستاویزات کوعدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

تحریری فیصلے کے مطابق اٹارنی جنرل نےکہا جج شکایت کنندہ ہیں اور مناسب نہیں کہ خود معاملہ سنیں۔

سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق چیف جسٹس نے کہا ان حالات میں فاضل جج کیلئے مناسب نہیں کہ وہ یہ معاملہ سنیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *