
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم زاہد محمود کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے فردِ جرم میں تو دفعہ لگائی ہی نہیں، جب ملزم کو پتہ ہی نہیں کہ اس نے کیا جرم کیا ہے تو وہ اپنا مقدمہ کیسے لڑے گا؟ حکومت کے وکیل کا مؤقف ایسا عامیانہ نہیں ہونا چاہیے، آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ کس جرم میں کیا دفعہ لگتی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی کہا کہ آرٹیکل 295 سی نہیں لگتا، جب ایک آئینی ادارے کی رائے پر عمل نہیں کرنا تو اس کو بند کر دیں۔
جسٹس یحیٰ آفریدی نے استفسار کیا کہ کیا ٹرائل کورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے باوجود ضمانت مسترد کی؟
ملزم کے وکیل نے جواب دیا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے 8 جون 2022ء کو آئی تھی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مذہب کے بارے میں ہر کیس کا تعلق ریاست سے ہوتا ہے، مذہب سے متعلق معاملات کسی فرد کے ہاتھوں میں نہیں دیے جا سکتے، یہ معاملات ریاستی مشینری کو انتہائی صلاحیت اور احتیاط سے دیکھنے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کے معاملات میں ریاستی مشینری کو افراد کے سامنے لیٹنا نہیں چاہیے، مذہب سے متعلق ایک کیس میں ٹرائل کورٹ نے فردِ جرم عائد کی لیکن دفعات عائد ہی نہیں کیں۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزم زاہد محمود پر ایک متنازع واٹس ایپ گروپ میں شامل ہونے کا الزام ہے، پوسٹ عربی میں ہے لیکن تفتیش سے ثابت نہیں ہوتا کہ شکایت گزار عربی جانتا ہے یا نہیں، شکایت گزار کو پوسٹ کے بارے میں کیسے معلوم ہوا؟ تفتیش میں اس کے بارے بھی نہیں بتایا گیا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان نے 6 جون 2022ء کو ملزم کے خلاف شکایت پر مقدمہ درج کیا تھا، ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے ملزم کی ضمانت مسترد کر دی تھی۔
قومی خبریں سے مزید
-
پاک افغان سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی
پاک افغان بارڈر پر موجود سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی ہے، تاہم صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔
-
این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل، مرکزی ملزم 11گھنٹے میں گرفتار
این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کے اسٹریٹ کرائمز کی واردات کے دوران قتل میں ملوث ملزم نظام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہو گئے۔
-
بشریٰ نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ
معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، دانیہ ملک کی والدہ نے بیٹی کی گرفتاری کی ذمہ دار عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ کو ٹھہرایا دیا ہے۔
-
کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر
پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
-
سندھ، بلوچستان: صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور
گیس کی قلت کے باعث صوبۂ سندھ اور بلوچستان میں صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
-
نصاب میں قرآن پاک مع ترجمہ شامل کرنے کی درخواست مسترد
سندھ ہائی کورٹ نے پرائمری سے کالج تک نصاب میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
-
سیاسی صورتحال پر وزیرِ اعظم کی زیرٍ صدارت اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے سیاسی صورتِ حال پر اہم اجلاس طلب کر لیا۔
-
اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
-
چیف جسٹس پاکستان آئندہ ہفتے لاہور رجسٹری میں سماعت کرینگے
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال آئندہ ہفتے سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔
-
برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔
-
16 دسمبر، اے پی ایس کے شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا رہےگا، مریم اورنگزیب
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 8 برس بیت گئے، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہےکہ 16 دسمبرکا دن آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد ہمیشہ دلاتا رہےگا۔
-
سانپوں کے مشوروں سے کیا ملا؟ فیصل واوڈا
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہلی سر پر ہے، اگر پنجاب اسمبلی گرانی ہے تو بار بار تاریخ کیوں دی جارہی ہے اور کے پی کے کی کیوں نہیں؟
-
ڈالر کی اونچی اڑان کیسے روکی جائے، آج اہم اجلاس طلب
اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، معاونین خصوصی، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک شرکت کریں گے۔
-
عالمی برادری افغانستان کی حکومت سے بات کرے، بلاول
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کی طالبان حکومت سے بات چیت کرے ساتھ ہی بلاول بھٹو نے طالبان حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ لڑکیوں کی ثانوی تعلیم کی بحالی کے اقدامات کریں۔
-
پشاور، پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ
پشاور کے علاقے سربند میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ اور فائرنگ کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔