
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل پر از خود نوٹس لے لیا۔
عدالتِ عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ صحافی ارشدشریف کے قتل کے کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج ہی ہو گی۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف کے قتل کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر بھی شامل ہوں گے۔
عدالتِ عظمیٰ میں کیس کی سماعت آج دن ساڑھے 12 بجے ہو گی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس ضمن میں سیکریٹری داخلہ، خارجہ و اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیے۔
سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی آئی بی، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدر کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صحافی برادری اور عوام ارشد شریف کے قتل سے شدید تشویش کا شکار ہیں، اس لیے عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے اس کا از خود نوٹس لیا گیا ہے۔
کینیا پولیس کے ہاتھوں ارشد شریف کا قتل
واضح رہے کہ کینیا میں موجود صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ارشد شریف پر گولی چلانے والے نہیں، چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے: فیصل واؤڈا
سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے ایف آئی اے نے آج مجھے بلایا تھا، 10 سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا گیا، یہ سوالنامہ میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کروں گا۔
کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔
مذکورہ ٹیم ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کینیا سے پاکستان واپس پہنچ چکی ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اسپیشل مصور نے تحفے میں کیا دیا؟
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اسپیشل مصور عمر جرال نے ملاقات کی۔
-
ارشد شریف قتل پر عدالتی کمیشن کیلئے چیف جسٹس کو خط لکھا: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کے معاملے پر عدالتی کمیشن بنانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے۔
-
حلیم عادل کیخلاف غیرقانونی کارروائی سے روکنے کا حکم برقرار
سندھ ہائی کورٹ نے پولیس اور دیگر اداروں کو حلیم عادل کے خلاف غیرقانونی کارروائی سے روکنے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے دیگر اہل خانہ کو بھی ہراساں کرنے سے روک دیا۔
-
توہینِ الیکشن کمیشن کیس، سماعت میں وقفہ
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے وقفہ کر دیا۔
-
1100 ارب کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے: عمران خان
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔
-
فیصل آباد: دھند کے باعث حادثہ، 2 افراد جاں بحق
فیصل آباد میں ستیانہ روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
-
اسلام آباد تا برہان موٹر وے M1 کھول دی گئی
شدید دھند کی وجہ سے بند کی گئی اسلام آباد سے برہان تک موٹر وے M1 اب دھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔
-
کراچی: سوات کا نوجوان ہیروئن قطر لے جاتے ہوئے گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے منشیات کی قطر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور سوات کے رہائشی مسافر کو گرفتار کر لیا۔
-
آئی ایس ایف کا صوبائی وزیر اقبال وزیر کو ہٹانے کا مطالبہ
ترجمان آئی ایس ایف کے پی دلیر خٹک نے کہا کہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے احتجاج کریں گے۔
-
پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے، ورلڈ بینک
ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو گزشتہ سال کے 31 ارب ڈالر کے مقابلے 2022 میں 29 ارب ڈالر کی ترسیلات ہوں گی۔
-
روس سے سستا تیل لینے کا فیصلہ دکھاوا ہے، مزمل اسلم
وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصدق ملک بتائیں تیل کس دن اور کس کنڈیشین میں آئے گا؟
-
اسد عمر بھی وقت پر انتخابات کے حامی
اسد عمر کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اگر وفاقی حکومت صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کرائے گی تو عام انتخابات مزید آگے جاسکتے ہیں۔
-
انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کیلئے غیرمناسب رہائش
پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ظفر آباد چیک پوسٹ مرے ہوئے کتے اور گندگی سے بھری ہوئی تھی، ایس ایچ او نے ظفرآباد چیک پوسٹ پر لاکر کہا کہ آپ یہاں رہیں۔
-
معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چلے گی، حماد اظہر
تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ معیشت ڈنڈے کے زور پر نہیں چلے گی، ملک میں ڈالرز کی کمی ہے، فنانسز گیپ بڑھنے سے ڈیفالٹ کاخطرہ بڑھ گیا ہے، فوری نئے انتخابات کرائے جائیں۔
-
گہری دھند کے باعث متعدد موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
گہری دھند کے باعث موٹروے ایم 1، پشاور تا صوابی تک بند کردی گئی ہے۔
-
سیاسی عدم استحکام 3 نکاتی ایجنڈے سے ختم ہوگا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کے لیے 3 نکاتی ایجنڈا بتا دیا۔