Categories
Breaking news

سپریم کورٹ میں لاپتہ شہری کی بہن اور اہلیہ کی آہ و بکا

سپریم کورٹ میں لاپتہ شہری کی بہن اور اہلیہ کی آہ و بکا

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 6 سال سے لاپتہ شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران لاپتہ شہری کی بہن اور اہلیہ کی آہ و بکا سے ماحول سوگوار ہو گیا۔

دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے سکھن پولیس پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ آپ نے اب تک کیا تحقیقات کی ہیں؟

سرکاری وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹیز بنائی ہیں، تحقیقات کی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ، شہری بازیاب نہ ہونے پر سیکرٹری داخلہ، دفاع اور پولیس حکام پر ایک کروڑ جرمانہ

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 6…

پولیس کے نمائندے نے بتایا کہ شہری کسی خاتون سے شادی کر کے خود ہی غائب ہو گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ جو بھی ہے اس وقت وہ کہاں ہے؟ یہ پتہ لگانا آپ کا کام ہے، ریاست نے آپ کو شہریوں کی حفاظت کی ذمے داری دی ہے، آپ اپنی ذمے داری کو پورا نہیں کر پائے۔

سپریم کورٹ نے ایس ایس پی ملیر کی بھی سرزنش کی اور کہا کہ پولیس اور جے آئی ٹیز ایک شہری کا پتہ لگانے میں ناکام کیوں رہیں؟

2015 سے لاپتہ شہری کو جلد بازیاب کرائیں، سندھ ہائیکورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ 2015 سے…

عدالتِ عظمیٰ نے پولیس سے 3 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

لاپتہ شہری کے اہلِ خانہ کے مطابق شہری نیاز اجن 2016ء سے لاپتہ ہے، ہائی کورٹ نے پولیس کی رپورٹ پر درخواست خارج کر دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *