Categories
Breaking news

سپریم کورٹ،خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ،خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس سماعت کیلئے مقرر

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی ضمانت کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 اپریل کو کیس پر سماعت کرے گا، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین بینچ میں شامل ہونگے۔

خورشید شاہ کیس میں شریک ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب درخواستیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں۔

عدالت کی جانب سے پراسیکوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہےْ

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *