لودھراں(ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹے بازی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ فیوچر سیل بزنس کا ایک طریقہ کار ہے ،اسے سٹے بازی نہیں کہاجاسکتا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ فیوچر سیل معمول کی کاروباری سرگرمیوں کا حصہ ہے، دنیا بھر میں کارروبار کے لئے فیوچر سیلز ایک معمول کا طریقہ ہے۔ جے ڈی ڈبلیو کے کھاتوں میں تمام طرح کی سیلز پوری طرح ڈکلئیر ہیں۔
واضح رہے کہ منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کے خلاف مقدمات درج ہیں،عدالت نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتیں دو روز قبل منظور کی تھیں۔
Future sales are a normal
part of business activity all over the world. It is used to secure future cash flow for normal business activity. It has nothing to do with Satta. All such sales are declared in JDW accounts in their entirety.
Stop the smear campaign. pic.twitter.com/nmt6iE3CZk
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) April 5, 2021
مصباح الحق کی اہلیہ بھی خطروں کی کھلاڑی، پیرا گلائیڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی