Categories
Breaking news

سٹی کونسل بارسلونا نے گواردیا سول کے اہلکار کو ریٹائراورجج نے بحال کردیا

بارسلونا(دوست مانیٹرنگ ڈیسک)بارسلونا سٹی کونسل نے گواردیا سول کے اہلکار کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر ریٹائر کردیا۔جو بیماری کی وجہ سے معذوری کا شکار ہواتھا۔جج نے بارسلونا سٹی کونسل کی جانب سے گواردیا سول کے اہلکار کے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کی ایک بار پھر مذمت کی ہے۔ یہ بات بارسلونا کی انتظامی عدالت نمبر 29 کے ایک فیصلے میں کہی گئی ہے۔

اہلکار کو جبری ریٹارمنٹ پر بھیج دیا کیونکہ بیماری کی وجہ سے اس کی ایک آنکھ بینائی سے محروم ہو گئی تھی۔ اور اسے مزید ترقی دینے سے بھی انکار کردیا تھا۔
مجسٹریٹ نے ان دو انتظامی کارروائیوں کو کالعدم قراردے دیا اور اہلکار کو پروسیسنگ کی تنخواہ کی ادائیگی کے علاوہ یونٹ میں دوبارہ شامل کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ اہلکار کو “کسی اور عہدے” پر منتقل کرنے کے امکانات کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

ستمبر 2018 میں پولیس اہلکار نے معذوری کی وجہ سے عارضی رخصت کی درخواست دی تھی اور اپنی صحت کے پیش نظر نئی جگہ پر تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔ پولیس اہلکار نے 10 فروری اور 12 مارچ 2020 کو مقامی انتظامیہ سے اپنی درخواست کے متعلق دوبارہ رابطہ کیا۔اس دوران قومی سلامتی کے قومی انسٹی ٹیوٹ (INSS) نے اہلکار کی مکمل مستقل معذوری کی رپورٹ بھی جاری کردی تھی۔ لیکن سٹی کونسل نے ان کی درخواستوں کو خاطر میں لائے بغیر ریٹائر کردیا۔
مہینوں بعد پچھلے سال جون میں پولیس کو اطلاع دی کہ متعلقہ پولیس اہلکارکوکسی اور جگہ نہیں بھیجا جا سکتا۔ دو 15 جولائی 2020 کو قرارداد پیش کی گئی کہ پولیس اہلکارکوکسی متعلقہ پوسٹ میں دوبارہ داخل کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ دوسرے الفاظ میں سٹی کونسل نے پولیس کی معذوری کی وجہ سے گواردیا اربانا میں ملازمت جاری رکھنے کے امکان سے انکار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *