Categories
Breaking news

سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

 سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہپاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی جنہوں نے 44 لاکھ شکایات درج کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا، وزیر اعظم آفس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے ماہانہ اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔
پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی، پنجاب سے 22 لاکھ، خیبر پختونخوا سے 6 لاکھ شہری، سندھ سے 5 لاکھ، بلوچستان سے 51 ہزار اور وفاق سے 77 ہزار شہری پورٹل پر رجسٹرڈ ہوئے۔

وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ شہریوں نے سٹیزن پورٹل پر 44 لاکھ شکایات درج کیں، پاکستان سے 42 لاکھ اور اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔

وزیر اعظم آفس کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی گئیں، پورٹل کی کارکردگی پر 46 فیصد شہریوں نے اظہار اطمینان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *