Categories
Breaking news

سو روپے کے تنازع پر قتل، قاتل کو عمر قید کی سزا

سو روپے کے تنازع پر قتل، قاتل کو عمر قید کی سزا

دو افراد میں 100 روپے کے تنازع نے ایک کی زندگی لے لی، جبکہ دوسرے کو عمر قید کی سزا ہوگئی۔

سیشن عدالت لاہور نے 100 روپے کے تنازع پر 51 سالہ شخص کو قتل کرنے والے کو عمر قید کی سزا سنادی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے مجرم عبدالخالق کو عمر قید اور ہرجانے کی سزا سنائی جبکہ شریک ملزم امتیاز الحق کو ناکافی شواہد پر بری کردیا ہے۔

عدالت نے مجرم عبدالخالق کو مقتول کے ورثا کو 2 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ ورثا کو معاوضے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کی جائیداد فروخت کی جائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ مقتول کے ورثا کو معاوضہ نہ دینے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید میں رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *