Categories
Breaking news

سویڈن کے جدید ترین ڈرون کی 71 سالہ شخص کی مدد

سویڈن کا جدید ترین ڈرونسویڈن میں جدید ترین ڈرون نے دل کا دورہ پڑنے پر 71 سالہ شخص کی جان بچانے میں حیرت انگیز طریقے سے مدد کی۔

سویڈن کے شہر ٹرالہیٹن میں اپنے گھر کے باہر ایک معمر شخص کو برف ہٹانے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑ گیا، دورہ جان لیوا ثابت ہو سکتا تھا لیکن ایک خود کار ڈرون نے بروقت انھیں الیکٹرک شاک پہنچایا، جس کی وجہ سے ان کی جان بچ گئی۔

گزرتے وقت کے ساتھ ٹیکنالوجی کے میدان میں خاطر خواہ ایجادات سے کراہ ارض پر انسانی زندگی کو سہل بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل بھی مختلف اقسام کے ڈرونز کا کئی مقاصد کے حصول کے لیے کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے، جیسے تصاویر، مانیٹرنگ، پیزا ڈلیوری اور دیگر کام اس میں شمار ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.