Categories
Breaking news

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عوام کے لیے اہم خبر آگئی

سونا متحدہ عرب امارات(یو اے ای) میں دس گرام سونے کی قیمت 2161 درہم ہوگئی۔

اماراتی گولڈ منڈی میں ایک گرام سونا216 درہم کا ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک ملی گرام 21 فلس کاہے۔ سونے کے ریٹ 1800 ڈالر سے 1835 ڈالر تک رہنے کی توقع ہے۔

عالمی مالیاتی اور اجناس کی منڈیوں میں ہونے والی مہنگائی کے باوجود گزشتہ ہفتے سونے کے ریٹ میں معمولی تجارتی حجم کے ساتھ اچھی کارکردگی دیکھنے میں آئی۔

سونے کے بھاو دنیا میں سترہ سو نوے ڈالر سے بڑھ کر اٹھارہ سو تیس ڈالر تک پہنچ گئے۔ دوہزار اکیس کے آخری تجارتی ہفتے میں بیس ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رواں سال سونے کے ریٹ تین اعشاریہ چھ نو فیصد گرے جو دوہزار پندرہ سے ابتک کی سب سے بڑی کمی ہے۔

دو ہزار اکیس سونے کے بھاو کے لحاظ سے اچھا سال تھا جبکہ کورونا کے پھیلاو کی وجہ سے دنیا میں خام تیل، فیڈ ریزرو کے شرح سود میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

آنے والے ہفتے میں سونے کے ریٹ کے اچھے آغار کی توقع ہے۔ اگلے جمعہ کو شائع ہونے والی امریکی معاشی رپورٹ کے بعد سونے کے بھاو اٹھارہ سو پنیتیس ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں اور اگر روزگار کا ڈیٹا بہترہوا تو سونے کے ریٹ اٹھارہ سو ڈالر پر واپس آسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *