Categories
Breaking news

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، عوام کے پریشان کن خبر

Advertisement

سونا

ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچرررز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے ہوگئی۔

فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے سے 96 ہزار 579 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 07 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، سونا 1873 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 600 روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 138 روپے اضافے سے 96 ہزار 536 روپے رہی تھی۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.71 سے کم ہوکر 160.68 روپے پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں 444 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 42889 کی سطح پر بند ہوا جبکہ 22.56 ارب روپے مالیت کے 56 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *