Categories
Breaking news

سونی کمپنی نے الیکٹرک گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کردیں

سونی کمپنی نے الیکٹرک گاڑیاں نمائش کے پیش کردیںاس نئی گاڑی کی تیاری کے لیے ویژن ایس سیڈان کے تجربے کو مدنظر رکھا گیا تھا اور اس کی آزمائش 2021 میں شروع ہوئی تھی۔

اس مقصد کے لیے سونی نے آئندہ چند ماہ کے دوران ایک نئی کمپنی سونی موبیلٹی ان کارپوریشن کو تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعے وہ الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں قدم رکھے گی۔

کانسیپٹ گاڑی کو پیش کرتے ہوئے سونی کے چیئرمین، صدر اور سی ای او کینیشیرو یوشیدا نے دونوں گاڑیوں کو پیش کیا۔

اس نئی ایس یو وی میں کافی کچھ ویژن ایس سیڈان جیسا ہی ہے مگر اس کی ساخت زیادہ کامپیکٹ ہے جبکہ یہ زیادہ بڑی بھی ہے جس کے 2 ورژن ہیں ایک 4 جبکہ دوسرا 7 مسافروں کے لیے ہے۔

سونی کے مطابق اس گاڑی میں 2 الیکٹرک موٹرز موجود ہیں اور ہر موٹر 268 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرتی ہے۔ دونوں گاڑیوں کے اندر ایک بڑا ڈسپلے ہے جو 3 اسکرینوں پر مبنی ہے اور پورے ڈیش بورڈ پر پھیلا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ بیک پر 2 ملٹی میڈیا ڈسپلے دیے گئے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ سونی کی جانب سے ان گاڑیوں کو کب تک صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے اور اس بارے مین تفصیلات نئی کمپنی کے قیام کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.