Categories
Breaking news

سونیا حسین ایک مخلص انسان ہیں: اُشنا شاہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے ساتھی اداکارہ سونیا حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مخلص انسان ہیں۔اُشنا شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکارہ سونیا حسین کی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ ان کے لیے ایک تعریفی نوٹ لکھا ہے۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ’سونیا کا شمار میرے جاننے والے ان لوگوں میں ہوتا ہے جو کہ بہت مخلص، مہربان، سچے اور عاجز ہیں۔‘اداکارہ نے سونیا حسین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جو بھی حقیقت میں تمہیں جانتا ہے وہ یہی کہے گا کہ تم اندر سے بھی اتنی ہی حسین ہو جتنی باہر سے نظر آتی ہو۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *