Categories
Breaking news

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، تقرریاں

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، تقرریاں

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سی اے اے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئرپورٹ کے منیجرز تبدیل کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آفتاب شاہ گیلانی منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تعینات کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی اور ملتان ایئرپورٹ کے منیجرز کو تبدیل کردیا، سینئر افسر عمران خان کو کراچی ایئرپورٹ منیجر کے عہدے سے ہٹادیا گیا جبکہ طاہر سکندر منیجر کراچی ایئرپورٹ مقرر کیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق راجا اظہر محمود کو منیجر ملتان ایئرپورٹ سے ہٹا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر اے پی ایس ہیڈکوارٹرز لگا دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وکیل احمد خان کو سیکریٹری سی اے اے بورڈ کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی اے پی ایم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ لگا دیا گیا۔

عبدالباسط کو اے پی ایم پشاور ایئرپورٹ سے ہٹا کر ایڈیشنل ڈائریکٹر نارتھ سی اے اے ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو کیڈر 6 کے جونیئر افسر ضیاء احمد پشاور ایئرپورٹ منیجر جبکہ ایگزیکٹو کیڈر 6 کے جونیئر افسر غضنفر رضا ایئرپورٹ منیجر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ مقرر کیے گئے۔

عرفان خان ڈپٹی ایئرپورٹ منیجر لاہور ایئرپورٹ، اسلم بھٹو ایڈشنل ڈائریکٹر کمرشل ساؤتھ ہیڈ کوارٹرز اور عامر ممتاز ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر ہیڈکوارٹرز مقرر کیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انور فاروقی ایڈیشنل ڈائریکٹر کمرشل ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیے گئے۔

حبیب اللّٰہ خان کو اسکردو ایئرپورٹ منیجر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا جبکہ ایگزیکٹو کیڈر 4 کے جونیئر افسر سعادت خان اسکردو ایئرپورٹ کے منیجر مقرر کیے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالغفار کو کراچی میں سی اے اے ملازمین کی کالونی کا انچارج افسر لگادیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *