
سوشل میڈیا کے منفی اثرات، جنسی استحصال اور ذہنی دباؤ تھرپارکر میں خود کشی کے بڑھتے رجحان کی وجہ بن گئے، تھرپارکر میں سال 2021 کے دوران مبینہ طور پر خودکشی کے 121 واقعات رونما ہوئے۔
ماہر نفسیات، وکلا، سماجی رہنما اور پولیس کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تھرپارکر میں خودکشیوں کے رجحان کی تحقیقات میں ہوشربا انکشافات کئے ہیں۔
کمیٹی نے پولیس کو تجویز دی ہے کہ وہ ہر خودکشی کی مکمل تفتیش کرکے مقدمہ درج کرے اور یو سی کی سطح پر تھیٹر قائم کئےجائیں جہاں مقامی افراد میں اخلاقی ذمہ داریاں پیدا کی جائیں۔
تھر میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان پرفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دیہی لوگوں میں تاثر ہے کہ شہری زندگی ہر قسم کے مسائل سے مبرا ہے۔ دیہی لوگ شہری زندگی اپنانے میں ناکامی پر ذہنی و نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں، جنسی استحصال بھی خودکشی کی بڑی وجہ کے طور پر سامنے آیا ہے۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ پولیس خودکشی کے ہر کیس کی مکمل تفتیش اور مقدمہ درج کرے۔ نفسیاتی بحالی مراکز قائم کرکے متاثرہ افراد کی رجسٹریشن کی جائے۔ ہر تھانے میں سماجی تنظمیوں کی مدد سے کھلی کچہریاں منعقد کی جائیں۔
محکمہ ثقافت کو یو سی سطح پر تھیٹر قائم کرنا چاہئیں تاکہ مقامی افراد میں اخلاقی ذمہ داریوں سے متعلق حساسیت پیدا ہو۔
فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار مہر کی جانب سے مقرر کی گئی 7 رکنی کمیٹی نے مرتب کی ہے جس میں ماہر نفسیات، پولیس، وکلاء اور سماجی رہنما شامل تھے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
پاکستان سمیت کئی ممالک میں 2022 نے انٹری دیدی
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں سال 2021 کا اختتام ہوگیا اور 2022 نے انٹری دے دی۔
-
گلشن اقبال میں اومی کرون کیسز سامنے آنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گلشن اقبال بلاک سیون میں گزشتہ روز 12 افراد میں اومیکرون ویرئینٹ کی تشخیص ہوئی تھی۔
-
بلال یاسین کے جسم سے ایک گولی آر پار ہوئی، اسپتال ذرائع
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے بعد ہی حتمی رائے دی جاسکتی ہے۔
-
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اوگرا تجاویز مسترد کیں، وزارت خزانہ
وزیراعظم عمران خان نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔
-
وہ 2 لوگ تھے، نہیں پتا تھا یہ مجھے مارنے آئے ہیں، بلال یاسین
میو اسپتال لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ میں معمول کے مطابق جمعہ پڑھ کر اپنے حلقے میں گھوم رہا تھا۔
-
صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر مایوسی ہے، ایچ آر سی پی
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے دی نیوز کے صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
حکومت نے نئے سال 2022 کے پہلے دن ہی عوام پر پٹرولیم بم گرادیا۔
-
لگتا ہے گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ میں رابطہ نہیں، مفتاح اسماعیل
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بظاہر لگتا ہے گورنر اسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ میںرابطہ نہیں ہے۔
-
پاکستان میں سال کا آخری سورج ڈوب گیا، لوگوں نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا
پاکستان میں سال کا آخری سورج ڈوب گیا، مختلف شہروں میں عوام نے سال کے آخری سورج کےغروب ہونے کے مناظر دیکھے اور انہيں کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔
-
ماڑی پٹرولیم کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری
نجکاری کمیٹی نے ماڑی پٹرولیم کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی ۔
-
اسلام آباد میں اومی کرون کے بڑھتے کیسز پر ہیلتھ ایڈوائزری جاری
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد نے اومی کرون کے بڑھتے کیسز پر ایڈوائزری جاری کردی ہے ۔
-
بلال یاسین کے بیٹے نے والد پر حملے کی تفصیل سے متعلق بتادیا
بلال یاسین کے بیٹے نے کہا کہ والد کے علاقے کے دوران موٹرسائیکل سوارحملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کردی۔
-
پنجاب میں با اختیار بلدیاتی نظام کا حامی ہوں، حمزہ شہباز
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب میں بااختیار بلدیاتی نظام کا حامی ہوں ۔
-
سال کے اختتام پر 7 کرو ڑ افراد کی کورونا ویکسینیشن کا ہدف حاصل کرچکے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2021 کے اختتام پر 7 کرو ڑ افراد کی مکمل کورونا ویکسی نیشن کاہدف حاصل کرچکےہیں، یہ ہدف پورا کرنے کیلئے 250 ارب روپے کی ویکسین خریدی گئی۔
-
منی بجٹ مہنگائی کا سیلاب لائے گا، پی ڈی ایم
پی ڈی ایم نے حکومت کے پیش کردہ منی بجٹ کو مسترد کردیا، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ مِنی بجٹ آئی ایم ایف کے دباؤ اور ان کی شرائط پر پیش کیا گیا ہے.
-
کراچی میں نوجوان کا قتل، ٹک ٹاک کا رد عمل سامنے آگیا
ترجمان ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ادارہ کسی بھی خطرناک عمل، نفرت انگیز مواد یا رویے کیلئے عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔