Categories
Breaking news

سود سے متعلق حکومتی فیصلہ فضل الرحمان کی کوششوں سے ہوا، ترجمان جے یو آئی

مولانا فضل الرحمان - فوٹو: فائل
مولانا فضل الرحمان – فوٹو: فائل

جمعیت علماء اسلام (ف) نے دعویٰ کیا ہے کہ سودی نظام معیشت سے متعلق عدالتی فیصلے پر حکومتی اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے ہوا۔

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ حکومت کا اپیلوں کو سپریم کورٹ سے واپس لینے کا اعلان خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سود سے پاک معیشت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔

ترجمان جے یو آئی (ف) کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی آئین کے اندر رہتے ہوئے مکمل اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں رہے گی، حکومت کے اہم فیصلے پر پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *