Categories
Breaking news

سوانح نگار کا میگھن کی زندگی پر کتاب لکھنے کیلئے خطیر رقم کا مطالبہ

Advertisement
Advertisement

برطانوی شاہی خاندان سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی زندگی پر کتاب لکھنے کے لیے سوانح نگار ٹام بوور نے خطیر رقم مانگ لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل نے اپنی ذاتی زندگی پر ایک کتاب لکھوانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے انہوں نے سوانح نگاری میں مہارت رکھنے والے سوانح نگار ٹام بوور کا انتخاب کیا ہے۔ٹام بوور کو شہزادہ چارلس، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اورسائمن کوویل کی سوانح حیات لکھنے کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے میگھن مارکل کی زندگی پر کتاب لکھنے کے لیے ایڈوانس میں سو ہزار ڈالر کی خطیر رقم کا مطالبہ کیا ہے۔
ٹام بوور آئندہ برس کتاب لکھنا شروع کریں گے، جس کے لیے اگلے بارہ ماہ وہ میگھن کے دوستوں، ناقدین اور دیگر قریبی لوگوں سے ملیں گے تاکہ سوانح حیات کیلئے مستند معلومات حاصل کی جاسکیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میگھن کی زندگی پر مبنی کتاب اہمیت کی حامل ہوگی، ٹام بوور میگھن کی زندگی سے متعلق کسی بھی پہلو سے متعلق تفصیلی تحقیق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ یہ کتاب حالیہ واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے تہلکہ خیز ثابت ہوگی۔ امریکی پبلشر سائمن اینڈ شسٹر نے اس کتاب کو پبلش کرنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹس میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹام بووراس کتاب کو لکھنے کے لیے والد سمیت میگھن کی پوری فیملی کا انٹرویو بھی لیں گے۔ اس کے علاوہ وہ شاہی محل کے سابقہ عملے سے بھی بات کریں گے کہ ان کا میگھن کے ساتھ کس طرح کا تجربہ رہ

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *