Categories
Breaking news

سوازی لینڈ کے وزیر اعظم کورونا سے ہلاک

Advertisement

سوازی لینڈ کے وزیر اعظم کورونا سے ہلاک

جنوبی افریقہ کے ملک سوازی لینڈ کے وزیراعظم امبروز ڈلامینی کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امبروز ڈلامینی کورونا سے ہلاک ہونے والے کسی بھی ملک پہلے سربراہ ہیں۔ 52 سالہ ڈلامینی 2018 سے ملک کے وزیراعظم تھے۔

سوازی لینڈ کے وزیر اعظم نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ ہمسایہ ملک جنوبی افریقہ کے ایک اسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

سوازی لینڈ کی حکومت نے وزیر اعظم کی موت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔

Advertisement

سوازی لینڈ جنوبی افریقہ کے شمال مشرق میں واقع پہاڑی شاہی مملکت ہے۔ ملک میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسوں کی تعداد سات ہزار ہے اور اب تک مہلک وائرس سے 127 اموات ہو چکی ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس کی وبا دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور ملک کے صدر سیرل رامافوسا وبا کی نئی لہر کے پیش نظر قوم سے خطاب کریں گے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *