Categories
Breaking news

سوات ایئرپورٹ 17سال بعد پروازوں کیلئے کُھل گیا

Advertisement
سوات ایئرپورٹ 17سال بعد پروازوں کیلئے کُھل گیا

17 سال بعد سوات کا سیدو شریف ایئرپورٹ پروازوں کے لیے بحال ہوگیا۔ ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز لینڈ کرگئی۔

سوات ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 650 اسلام آباد سے سوات لینڈ کرگئی۔

پرواز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید اور وزیر ہوا بازی غلام سرور بھی تھے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات پہنچ کر گرین پاکستان وژن کے تحت پودا بھی لگایا۔

ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لیے ہفتے میں 2 دن پروازیں چلائی جائیں گی۔

اسلام آباد سے سوات کی فلائٹس کراچی اور لاہور سے آنے والی فلائٹس کے ساتھ کنکٹ ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *