Categories
Breaking news

سوئی گیس کمپنی کا گیس کی قیمتیں ڈیڑھ سو فیصد بڑھانے کا مطالبہ

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اوگرا کو گیس ٹیرف میں ڈیڑھ سو فیصد اضافے کی درخواست دے دی، تاہم چیئرمین اوگرا مسرور خان کا کہنا ہے کہ جو بھی فیصلہ ہو گا صارفین کے مفادات کو سامنے رکھ کر کیا جائے گا۔

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے لاہور میں گیس کی قیمت میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر ایم ڈی سوئی ناردرن علی جے ہمدانی نے موقف اپنایا کہ اس سال 269 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ گیس کی قیمت میں اضافہ مانگنا نئی بات نہیں۔ گیس نہ ہونے کی افواہیں چل رہی ہیں جو درست نہیں۔ آر ایل این جی اس میں شامل کر کے ضرورت پوری کرتے ہیں۔

چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ فی الحال کمپنیوں کی پٹیشن کو سپورٹ کریں گے کیونکہ گیس درآمد کر کے قیمت کم کرنا مشکل ہے۔ کسی ایک سیکٹر کی گیس بند کرکے دوسرے سیکٹر کو دینے کی تجویز زیر غور نہیں۔ بھارت میں گیس پائپ لائن نہیں، وہاں کا ماڈل ہم سے مختلف ہے۔

چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بعض اوقات گیس سبسڈی ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتا ہے تاہم اوگرا صارفین کا مفاد سامنے رکھ کر ان کے حق میں فیصلہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.