Categories
Breaking news

‏سوئی سدرن نے گیس چوری کرنے والے 15 بڑے صنعتی یونٹ پکڑ لیے، حماد اظہر

سوئی سدرن میں 15بڑے صنعتی یونٹ غیر قانونی گیس کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کہتے ہیں کہ ایک صنعتی یونٹ کو تو 30 کروڑ روپے جرمانہ بھی کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ ‏سوئی سدرن نے 15بڑے صنعتی یونٹس کو غیر قانونی گیس کمپریسر استعمال کرتے ہوئے پکڑا ہے۔

انہوں نے کہا یہ نہ صرف گیس کی چوری ہے بلکہ اپنے ہمسایہ صنعتی اور گھریلو صارفین کو گیس سے بھی محروم کر رہے ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا ایک صنعتی یونٹ کو 30 کروڑ روپے جرمانہ کردیا گیا ہے جبکہ دوسرے علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *