Categories
Breaking news

سنی لیون کا سفر کے لئے رکشے کا انتخاب

بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے ممبئی میں سفر کے لئے اپنی قیمتی گاڑی کے بجائے آٹو رکشہ کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر ان کے شوہر بھی ساتھ تھے۔گزشتہ دنوں رات کے وقت سنی لیون نے شوہر کے ہمراہ ممبئی میں رکشے میں سفر کیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس دوران اداکارہ نے گلابی رنگ کا فیس ماسک بھی پہن رکھا تھا اور سر پر دوپٹہ بھی لیا ہوا تھا۔سنی لیون نے آٹو رکشہ میں سواری کو ’بہترین سواری‘ بھی قرار دیا ہے۔ رکشے سے اترتے ہوئے اداکارہ کو میڈیا نمائندوں نے گھیر لیا اور ان کی خوب تصاویر بھی لیں۔رکشے سے اترنے کے بعد اداکارہ دوسری گاڑی میں مزید سفر کے لئے روانہ ہوگئیں۔اداکارہ سنی لیون گزشتہ دنوں ہی 6 ماہ بعد امریکا سے واپس ممبئی پہنچی ہیں اور ایک بار پھر فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *