Categories
Breaking news

سندھ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز، روسٹر جاری

سندھ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز، روسٹر جاری

سندھ ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا، چھٹیوں کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے مطابق تعطیلات 7 جون سے 7 اگست تک ہوں گی، 7 جون سے3 جولائی تک سندھ ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ میں دو ڈویژن بینچ سماعت کریں گے۔

جو ملک میں ہورہا ہے ویسا عالمی جنگوں میں بھی نہیں ہوا، سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس کے کے آغا نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ملک میں ہورہا ہے ویسا لاطینی امریکا اور عالمی جنگوں میں بھی نہیں ہوا۔

بینچ نمبر ون جسٹس جنید غفار اور جسٹس راشد اسد پر مشتمل ہوگا، بینچ نمبر ٹو جسٹس محمد فیصل کمال اور عدنان اقبال چودھری پر مشتمل ہوگا۔

ڈپٹی رجسٹرار کے مطابق پرنسپل سیٹ کراچی میں چار سنگل بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے ، 5 جولائی سے 7 اگست تک پرنسپل سیٹ میں دو ڈویژن بینچ سماعت کریں گے ، بینچ نمبر ون جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس آغا فیصل پر مشتمل ہوگا ۔

ڈپٹی رجسٹرار کا کہنا ہے کہ بینچ نمبر ٹو میں جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس فہیم احمد صدیقی شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *