
سندھ ہاؤس اسلام آباد میں سرکاری فنڈز کے استعمال میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ایئر فریشنر اور فیومیگیشن پر لاکھوں روپے کے اخراجات کیے گئے، وال فریم 9 لاکھ روپے کا خریدا گیا۔
مرمت کے دوران سندھ ہاؤس کی گاڑیوں کے فیول کی مد میں 1 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، فیول لینے والی بیشتر گاڑیاں سندھ ہاؤس کے زیرِ استعمال بھی نہیں ہیں۔
سندھ ہاؤس اسلام آباد میں تکیوں اور کمبل کی خریداری پر لاکھوں روپے کے اخراجات کیے گئے، دیگر صوبوں کے ڈومیسائل کے حامل افراد کو سندھ ہاؤس میں بھرتی کیا گیا۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق گورنر، وزیرِ اعلیٰ اور دیگر کے کمروں میں کیڑے مار اسپرے پر 7 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔
سندھ ہاؤس اسلام آباد میں 1 پردے کی دھلائی 7500 روپے میں، 6 لاکھ روپے تمام پردوں کی دھلائی پر خرچ ہوئے، صفائی کے لیے 5 لاکھ روپے کا ڈیٹرجنٹ پاؤڈر الگ خریدا گیا۔
قومی خبریں سے مزید
-
ترقی پانے والے ڈاکٹر فاروق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی ایڈمن تعینات
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 سے حال ہی میں گریڈ 20 میں ترقی پانے والے افسر ڈاکٹر فاروق احمد کو ایف آئی اے میں ڈائریکٹر کراچی ایڈمن تعینات کر دیا گیا۔
-
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا
مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار دانیہ شاہ کو سٹی کورٹ پہنچا دیا گیا۔
-
پاک افغان سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی
پاک افغان بارڈر پر موجود سرحدی فورسز کے مابین جنگ بندی ہو گئی ہے، تاہم صورتِ حال بدستور کشیدہ ہے۔
-
سپریم کورٹ نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم کو ضمانت پر رہا کر دیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہینِ مذہب کے مبینہ ملزم زاہد محمود کو ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا۔
-
این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل، مرکزی ملزم 11گھنٹے میں گرفتار
این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کے اسٹریٹ کرائمز کی واردات کے دوران قتل میں ملوث ملزم نظام کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
-
منی لانڈرنگ کیس: سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے میں پیش ہو گئے۔
-
بشریٰ نے پہلے عامر کو قتل، اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے، دانیہ کی والدہ کا دعویٰ
معروف میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ، دانیہ ملک کی والدہ نے بیٹی کی گرفتاری کی ذمہ دار عامر لیاقت کی پہلی، سابقہ اہلیہ کو ٹھہرایا دیا ہے۔
-
کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر
پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
-
سندھ، بلوچستان: صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور
گیس کی قلت کے باعث صوبۂ سندھ اور بلوچستان میں صنعتوں کو ہفتے کے دن گیس بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
-
نصاب میں قرآن پاک مع ترجمہ شامل کرنے کی درخواست مسترد
سندھ ہائی کورٹ نے پرائمری سے کالج تک نصاب میں ترجمے کے ساتھ قرآن پاک شامل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔
-
سیاسی صورتحال پر وزیرِ اعظم کی زیرٍ صدارت اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہو گا
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے سیاسی صورتِ حال پر اہم اجلاس طلب کر لیا۔
-
اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
-
چیف جسٹس پاکستان آئندہ ہفتے لاہور رجسٹری میں سماعت کرینگے
چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال آئندہ ہفتے سپریم کورٹ آف پاکستان کی لاہور رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔
-
برسوں بعد بھی غم ہے کہ بھلایا نہیں جاتا: وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر دہشت گردی کے خلاف پورے پاکستان کے ایک آواز ہونے کا دن ہے۔
-
16 دسمبر، اے پی ایس کے شہدا کی قربانیوں کی یاد دلاتا رہےگا، مریم اورنگزیب
سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 8 برس بیت گئے، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اے پی ایس کے شہدا کی آٹھویں برسی پر جاری کردہ پیغام میں کہا ہےکہ 16 دسمبرکا دن آرمی پبلک اسکول کے شہدا کی یاد ہمیشہ دلاتا رہےگا۔
-
سانپوں کے مشوروں سے کیا ملا؟ فیصل واوڈا
ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہلی سر پر ہے، اگر پنجاب اسمبلی گرانی ہے تو بار بار تاریخ کیوں دی جارہی ہے اور کے پی کے کی کیوں نہیں؟