Categories
Breaking news

سندھ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 518 نئے کیسز سامنے آگئے

Advertisement
سندھ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 518 نئے کیسز سامنے آگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 518 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 9273 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 518 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1749772 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں سے اب تک 151352 پازٹیو کیسز ہوچکے ہیں۔

پاکستان: کورونا وائرس سے اموات 7 ہزار ہو گئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات…

مراد علی شاہ کے مطابق آج کورونا وائرس کے مزید 185 مریض صحتیاب ہوگئےجس کے بعد سندھ بھر میں اب تک 140997 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آج کورونا کے باعث مزید 3 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2690 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 7665 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 7328 مریض گھروں، 4 مریض آئسولیشن سینٹرز اور مختلف اسپتالوں میں 333 مریض زیر علاج ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 25 اموات

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 436 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 25 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 519 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا متاثرہ 266 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے 518 کورونا کیسز میںسے 409 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع جنوبی کراچی میں 137، ضلع شرقی میں 137اور ضلع وسطی میں 42نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

کورنگی میں 54 ، ضلع غربی 9اور ملیر میں 30 مزید کیسز ظاہر ہوئےجبکہ حیدرآباد میں 26، بدین میں 1اور شہید بینظیرآباد میں3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کیپٹن (ر) صفدر کورونا وائرس کا شکار

سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر عالمگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں

مراد علی شاہ کے مطابق جامشورو میں2،سانگھڑ میں 3، جیکب آباد ، قمبر اور مٹیاری میں 2-2 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں جبکہ کشمور اورشکارپور میں ایک ایک مزید کیس ظاہر ہوا ہے۔

لاڑکانہ،ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور نوشہروفیروز میں 4-4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سکھرمیں 8 اور ٹنڈو محمد خان میں 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیرپور، سجاول، گھوٹکی میں 3-3 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں اور سجاول اور عمر کوٹ میں مزید ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *