Categories
Breaking news

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کرلیے۔

او جی ڈی سی ایل کے اعلامیے کے مطابق دریافت ذخائر سے یومیہ 2 ہزار بیرل خام تیل جبکہ 13 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوسکے گی۔

اعلامیے کے مطابق خام تیل اور گیس کی نئی دریافت توانائی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں مدد دے گی۔

اعلامیے کے مطابق مذکورہ دریافت او جی ڈی سی ایل ماہرین کی جارحانہ تلاش کی حکمت عملی کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *