Categories
Breaking news

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی

سندھ کے وزیر تعلیم نے رواں برس صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں لہذارواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں ہیں اس لیے موسم سرما کی چھٹیوں کافی الحال کوئی امکان نہیں تاہم نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد این سی او سی نے سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ بلانے کی ہدایت کی ہے جب کہ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا تھا جس میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جس پرحتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *