Categories
Breaking news

سندھ کے اسکول کب کھلیں گے؟

سندھ بھر میں بالخصوص کراچی اور حیدر آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بجائے اضافہ جاری ہے جس کی وجہ سے سندھ کے اسکول کب کھلیں گے؟ اس حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہیں آ سکا۔

سندھ حکومت کا 7 جون سے اسکول کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے نہ آسکا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیرینگ کمیٹی میں اسکول کھولنے یا نا کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا تھا کہ صوبے میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ ایک دو روز میں کریں گے، اسکول کھولنے کے سلسلے میں فیصلے مشاورت سے کیئے جائیں گے۔

پنجاب اور اسلام آباد میں پہلی سے آٹھویں تک کی کلاسز کل بروز پیر 7 جون سے شروع ہوں گی۔

اسکول کھولنے نہ کھولنے کا فیصلہ آج کل میں کرینگے: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسکول کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق آج کل میں فیصلہ کریں گے۔

وفاقی دارالحکموت اسلام آباد میں میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں۔

خیبر پختون خوا کی جامعات بھی پیر سے کھلیں گی، خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے اسکول پہلے ہی کھل چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *