Categories
Breaking news

سندھ کو گیس سے محروم کرنا آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے سندھ سے پیدا ہونے والی گیس سے صوبے کی ضروریات پوری کی جائیں، سندھ کو گیس سے محروم کرنا آئین کے 158 آرٹیکل کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبے میں گیس بحران پر اجلاس ہوا جس میں وزیر توانائی امتیاز شیخ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری توانائی طارق شاہ اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو سندھ میں گیس کے شدید بحران پر بریفنگ دی گئی۔

سندھ میں CNG اسٹیشنز آج اور جمعہ کو بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو آج اور جمعہ کو گیس کی فراہمی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ ملک کا سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے اس کے باوجود صنعت کاروں کے ساتھ گھریلو صارفین بھی بہت پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کو گیس سے محروم کیا جارہا ہے، گیس بحران پر سندھ کا کیس تیار کیا جائے، گیس کی غیرمنصفانہ تقسیم کا مسئلہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھائوں گا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *