Categories
Breaking news

سندھ پولیس کے بہادر جوانوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے، صدرمملکت

Advertisement
سندھ پولیس کے بہادر جوانوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے، صدرمملکت

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی میں تمام دہشت گردوں کو آٹھ منٹ میں ٹھکانے لگانے والے سندھ پولیس کے بہادر جوانوں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری بیان میں صدر عارف علوی نے کہا کہ وہ تمام شہداء بشمول پولیس اہلکار اور پرائیویٹ سیکورٹی اہلکار جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدر عارف علوی نے شہداء اور پولیس اہلکاروں کی تصاویر بھی شیئر کیں اور لکھا کہ ان بہادروں کی وجہ سے ہی ہمارے لوگ محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کی صبح 4 دہشت گردوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملہ کردیا تھا۔

پہلے سیکورٹی گارڈز نے ان دہشت گردوں کو عمارت کے اندر داخل ہونے سے روکے رکھا، پھر پولیس اور رینجرز نے ان دہشت گردوں کا خاتمہ کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنادیا۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *