Categories
Breaking news

سندھ و پنجاب کے بیراجوں پر نیوٹرل افسر تعینات

سندھ و پنجاب کے بیراجوں پر نیوٹرل افسران تعینات

سندھ اور پنجاب میں پانی کے تنازع پر دونوں صوبوں کے بیراجوں پر نیوٹرل افسران تعینات کردیے گئے۔

سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر نیوٹرل افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پنجاب اور سندھ نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے احکامات ملنے کے بعد ٹیم بنادی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پانی کی ترسیل جانچنے کے لیے 9 رکنی ٹیم بنائی گئی ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر پانی کی آمد اور اخراج چیک کرے گی۔

اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب کے بیراجوں سے پانی کا اخراج چیک کرنے کے لیے 3 جون کو کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ایکسین عمیر خورشید کو سندھ کی 9 رکنی کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا جبکہ پنجاب نے ایگزیکٹو انجینئر بیراجز کو کمیٹی کا سربراہ بنایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *