Categories
Breaking news

سندھ میں5 ہزار اسکولوں کو ختم کررہے ہیں، سردار شاہ

سندھ میں5 ہزار اسکولوں کو ختم کررہے ہیں، سردار شاہ

وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں 5 ہزار اسکولز ختم کررہے ہیں، اسکولوں کی تعداد کم کرکے سہولتیں بڑھانی ہیں۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار شاہ نے کہا کہ بند کیے جانے والے اسکولوں کی عمارتیں حکومت کےحوالے کردیں گے، ان عمارتوں میں چاہے جانوروں کے اسپتال، ڈسپنسری یا کمیونٹی ہال بنیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

سردار شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کی 4 ہزار عمارتیں ہیریٹیج ڈیکلرڈ ہیں اور یہ وزارت وفاقی حکومت کے پاس ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے، قومی ورثہ کے تحفظ میں اپنا حصہ ڈالے۔

سردار شاہ نے کہا کہ 50 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کے بعد اساتذہ کی کمی پوری ہوجائے گی۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published.