Categories
Breaking news

سندھ میں 14 کورونا مریضوں کا انتقال، 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ

Advertisement
آج سندھ میں  کورونا کے  720 نئے مریضوں کی تشخیص، 14 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

Advertisement

سندھ میں کورونا وائرس کے 720 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس کے باعث مزید 14 مریض انتقال کرگئے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11146 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 720 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک کورونا کے 1760918 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 152072 کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 449 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح ابتک 141446 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 14 مریض انتقال کرگئے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2704 ہوگئی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت 7922 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 7562 مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 355 مریض زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 329 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ جبکہ اس وقت کورونا کے 35 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 720 کورونا کیسز میں 522 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی میں 242، ضلع جنوبی کراچی میں 155، کورنگی میں 54، ضلع وسطی میں 51، ملیر میں 32 اور ضلع غربی 18 کیسز سامنے آئے ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 49 اور ٹنڈو محمد خان19، سانگھڑ 10، مٹیاری 9، سکھر 6، دادو، جیکب آباد اور جامشورو میں 5 – 5، بدین، لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں 4 – 4، خیرپور، نوشہرو فیروز اور شکارپور میں 2-2، گھوٹکی، میرپورخاص، سجاول اور عمرکوٹ میں1-1 کیسز رپورٹ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *