
سندھ میں کورونا وائرس کے 961 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ عالمی وباء سے متاثرہ مزید 27 افراد انتقال کرگئے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 10708 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں961 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 729587 ویکسینیشن کی گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ بھر میں اب تک 39406085 یعنی 72.93 فیصد ویکسینیشن کی گئی ہیں اور سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 7699225 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، صوبے میں کورونا کے 552086 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج عالمی وبا کے مزید 689 مریض صحتیاب ہوگئے، یوں مجموعی طور پر 502314 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج مزید 27 مریض انتقال کرگئے، اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 7954 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 41818 زیر علاج ہیں، جن میں سے 41436 مریض گھروں اور 33 مریض آئسولیشن سینٹرز پر ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 349 مریض زیرعلاج ہیں اور کورونا متاثرہ 318 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کوویڈ-19 کے 25 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 961 کورونا کیسز میں سے 539 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ملیر سے 309، کراچی شرقی سے 101، کراچی جنوبی میں 69، کراچی غربی میں 33، کراچی وسطی میں 19 اور کورنگی میں 8 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 127، تھرپارکر میں 38، جام شورو میں 32، ٹھٹھہ میں 28، جیکب آباد میں 27، میرپورخاص میں 25، مٹیاری میں 24، ٹنڈو الہٰ یار میں 21، ٹنڈو محمد خان میں 18، گھوٹکی میں 15، سکھر میں 13، سانگھڑ میں 12، بدین میں 11، سجاول میں 10، لاڑکانہ اور شکارپور میں 9-9، عمر کوٹ میں 7، خیرپور میں 4، دادو اور نواب شاہ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج اومی کرون کے مزید 48 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 48 ٹیسٹ میں سے 41 کیسز اومی کرون کے سامنے آئے ہیں جبکہ ابتک اومی کرون کے سندھ بھر میں 740 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹی فکیشن واپس لے کر نشست خالی قرار دے دی۔
-
کراچی میں ترقی کا سہرا گورنر سندھ کے سر جاتا ہے، عثمان ڈار
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کراچی میں ترقی کا سہرا گورنر سندھ عمران اسماعیل کے سرجاتا ہے۔
-
سرفراز احمد نے کالج کی زمین پر قبضہ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کےایم سی کی زمین پر کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم شروع کی جاٸےگی، زمین کی نشاندہی کردی گٸی اور منصوبےکوحتمی شکل دی جا رہی ہے۔
-
جامعہ کراچی کے اساتذہ اور سیکریٹری جامعات کے درمیان معاملات سنگین، جامعات سے بھرتیوں و ترقیوں کی تفصیلات طلب
اساتذہ نے مرید راحموں کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا اب جواب میں سکریٹری نے جامعہ کراچی سمیت صوبے کی تمام سرکاری جامعات سے 2019 سے لے کر اب تک کی جانب والی تدریسی و غیر تدریسی تقرریوں اور ترقیوں کی جامع تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
-
مرکزی ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کو قتل کرنے کے الزام سے مکرگیا
اسلام آباد میں سابق سفارتکار شوکت مقدم کی صاحبزادی نور مقدم قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔
-
سیاسی رابطوں میں تیزی، ن لیگ اور جہانگیر ترین گروپ کا رابطہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شہباز شریف کا جہانگیر ترین سے رابطے کا امکان ہے ، جبکہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔
-
کراچی سے چھینی یا چوری کی گئیں 35 نئی گاڑیاں کہاں استعمال ہوئیں؟ بڑا انکشاف سامنے آگیا
کراچی سے چھینی اور چوری شدہ گاڑیوں کے بلوچستان آئل فیلڈز میں استعمال کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
-
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات: دوسرے مرحلے کی تاریخ تبدیل
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ تبدیل کردی۔
-
دہشت گردوں کی باقیات ہر قیمت پر ختم کریں گے، آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی مجموعی صورت حال اور بلوچستان میں حالیہ واقعات پر بریفنگ دی گئی۔
-
عمران خان میں ہمت ہے تو اسمبلی توڑ دیں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا کہ تین سال بعد بھی عمران خان کرپشن کرپشن کی رٹ لگا رہے ہیں، ماضی میں ہم پر کرپشن کے الزامات لگانے والے الزام ثابت نہیں کرسکے۔
-
مریدکے میں جوتا بنانے کی فیکٹری میں آتشزدگی
شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں جوتا بنانے کی فیکٹری میںآتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا ہے۔
-
کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری
ذرائع کے مطابق سینڈک میٹل لمیٹڈ اور ایم سی سی چائنا کے درمیان سینڈک کاپر گولڈ معاہدہ لیز میں توسیع کی منظوری دی گئی۔
-
سندھ پولیس یوم پاکستان پریڈ 2022 میں شرکت کرے گی
رواں سال سندھ پولیس کا 371 اہلکاروں پر مشتمل خصوصی دستہ اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ 2022 میں شرکت کرے گا۔
-
الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے رکن قومی اسمبلی کی نشست سے استعفا دیا، فیصل واوڈا رکن اسمبلی کی حیثیت سے حاصل تمام مالی مراعات واپس جمع کروائیں۔
-
پی ٹی آئی حکومت سے جلد سے جلد جان چھڑانا ہوگی، راجا پرویز اشرف
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت سے جلد سے جلد جان چھڑانا ہوگی۔
-
برطانیہ میں شہباز شریف کیخلاف تحقیقات میں عدالتی دستاویزات سامنے آگئیں
دستاویزات کے مطابق شہباز شریف، نیشنل کرائم ایجنسی کی منی لانڈرنگ تحقیقات کا ہدف تھے، این سی اے نے1 ہزارسےزائدصفحات سےصرف 500 جاری کئے ہیں۔