Categories
Breaking news

سندھ میں کورونا کے 1260مریضوں کی تشخیص ہوئی، 6 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

آج سندھ میں کورونا کے 1260مریضوں کی تشخیص ہوئی، چھ کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8464 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1260 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3164 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 2156710 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ اس طرح اب تک 196962 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 866 مریض صحت یاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 168209 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت 25589 مریض زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

جن میں سے 24572 گھروں میں، 16 آئسولیشن مراکز میں اور 1001 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 781مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جبکہ 86 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 1260 نئے کیسز میں سے 1041کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے ضلع جنوبی 327، ضلع شرقی 294، کورنگی 128، ضلع وسطی 124، ضلع غربی 104 اورملیر سے 64 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 44، دادو 22، شہید بے نظیر آباد 19، نوشہرو فیروز 15، جامشورو 12، میرپورخاص 10، خیرپور ، ٹنڈومحمد خان، لاڑکانہ اور گھوٹکی8 ۔ 8، عمر کوٹ اور قمبر6 ۔ 6، شکار پور اور بدین 4۔4، سکھر، سانگھڑ اور جیکب آباد 2 ۔ 2 اور مٹیاری سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *