Categories
Breaking news

سندھ میں کورونا کے 1209 نئے کیسز، 6 مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

سندھ میں آج کورونا کے 1209 نئے کیسز رپورٹ، چھ مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران 1273 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.7 فیصد ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں کورونا کے پچھلے 24 گھنٹوں کی صورتحال پر بیان میں بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 مریض انتقال کرگئے، جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4942 ہوگئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.6 فیصد ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 18132 ٹیسٹ میں 1209 کیسز مثبت آئے اور تشخیص کی شرح چھ اعشاریہ سات ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک 4009891 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور311749 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1273 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 283683 ہوچکی ہے جو کہ بحالی کی شرح کا 91 فیصد ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اس وقت 23124 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 22139 گھروں میں، 22 آئسولیشن سینٹرز میں اور 963 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 903 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جن میں سے 70 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1209 نئے کیسز میں سے 452 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 190، ملیر 82، ضلع وسطی 76، ضلع غربی 51، ضلع جنوبی 49 اور کورنگی میں 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح حیدر آباد 116، سکھر 64، سانگھڑ 35، شہید بینظیرآباد 35، میرپورخاص اور ٹھٹھہ 31 ۔31، جیکب آباد 30، بدین 27، مٹیاری 24، گھوٹکی اور ٹنڈو محمد خان 23 ۔ 23 کیسز سامنے آئے۔

کشمور 22، قمبر14، دادو 12، لاڑکانہ 9، نوشہرو فیروز 8، جامشورو اور شکارپور7 ۔ 7، خیرپور اور ٹنڈوالہیار 3 ۔ 3 اور عمرکوٹ میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *