
سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1013 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ عالمی وباء سے مزید 9 مریضوں کا انتقال ہوگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 16133 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 1013 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 409027 ویکسینیشن کی گئی ہیں۔ اس طرح سندھ بھر میں اب تک 44722677 یعنی82.97 فیصد ویکسینیشن کی گئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 7793171 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 558671 کیسز ہوچکے ہیں۔ آج عالمی وبا کے مزید 649 مریض صحتیاب ہوگئے، یوں مجموعی طور پر 507349 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 9 مریض انتقال کرگئے، اس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8009 ہوگئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسوقت 43313 زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 43041 مریض گھروں اور 16 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 256 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 231 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کوویڈ-19 کے 20 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1013 کورونا کیسز میں 438 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں سے کراچی جنوبی میں 167، ملیر 154، کراچی شرقی میں 52، کورنگی میں 25، کراچی وسطی میں 24 اور کراچی غربی میں 16 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 326، تھرپارکر میں 29، سکھر میں 27، جیکب آباد میں 24، گھوٹکی میں 18، سانگھڑ میں 14، ٹھٹھہ، ٹنڈو الہیار اور سجاول میں 13-13، ٹنڈو محمد خان میں 12، لاڑکانہ اور مٹیاری میں 11-11، بدین اور میرپور خاص میں 9-9، خیرپور اور جام شورو میں 8-8، کشمور میں 7، شکارپور میں 6، قمبر اور عمرکوٹ میں 5-5، نواب شاہ میں 3 جبکہ دادو اور نوشہروفیروز سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
Table of Contents
شیخ رشید سے امریکا کیلئے نامزد پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کی ملاقات
وزیر داخلہ شیخ رشید سے امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر سردار مسعود خان نے ملاقات کی ہے۔
-
شاہ فیصل کالونی میں تین روز سے لاپتہ بچے کی لاش مل گئی
مقتول کے والدین کے درمیان اختلافات تھے، والدہ گزشتہ چھ ماہ سے میکے میں مقیم تھی، پولیس نے شک کی بنا پر والد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کرنے کے بعد رہا کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
-
15 سال پرانے ٹیکس ریٹرنز کے جعلی واؤچر بنانے کے کیس کا فیصلہ جاری
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے تین افراد کو سات سات سال کی سزا سنا دی جبکہ چار ملزمان کو بری کر دیا۔
-
پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022 کو ہوں گے۔
-
اسلام آباد: منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام، مسافر سے سوا سات لاکھ ریال برآمد
ائیرپورٹس سیکورٹی فورس اسلام آباد کے عملے نے ایک کارروائی میں ریاض جانے والے مسافر سے 7,20,000 سعودی ریال برآمد کر لئے۔
-
محسن بیگ کے گھر پر مارا گیا چھاپہ غیر قانونی ہے، ایڈیشنل سیشن جج
محسن بیگ کے وکیل نے موقف دیا کہ ایف آئی آر نو بجے ہوئی، چھاپہ ساڑھے آٹھ بجے مارا گیا۔ محسن بیگ کا بیٹا لاپتہ ہے، ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل رہا وہ کہاں ہے۔
-
محسن بیگ کے گھر پر ایف آئی اے ٹیم کا دوبارہ چھاپا
محسن بیگ کے گھر پر ایف آئی اے ٹیم نے دوبارہ چھاپا مارا ہے، چھاپے میں ایف آئی اے کے ساتھ اسلام آباد پولیس بھی موجود تھی۔
-
اسلام آباد ہائیکورٹ: تاحیات نااہلی کیخلاف فیصل واوڈا کی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واؤڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔
-
محسن بیگ کی گرفتاری مراد سعید کی ایف آئی آر پر عمل میں آئی
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پروگرام سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا، عوام میں مرادسعید کی ساکھ کوخراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
-
عمران خان آسمان سے اتری مخلوق نہیں، حساب تو دینا ہی ہوگا، مریم نواز
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے، عمران صاحب آپ کو حساب تو دینا ہی ہوگا۔
-
خاتون اوّل کی مبینہ تضحیک، مریم نواز کی گرفتاری کیلئے درخواست دائر
عالیہ حمزہ نے کہا کہ صابر ہاشمی نے خاتون اول کی کردار کشی کی، ان کی وکالت کرکے مریم نواز نے اقبال جرم کیا۔
-
بانی متحدہ بریت فیصلہ: ترجمان کراؤن پراسیکیوشن سروس کا ردعمل
بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) الطاف حسین کی بریت کے فیصلے سے متعلق ترجمان کراؤن پراسیکیوشن سروس کا ردعمل سامنے آگیا۔
-
ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے ہراسمنٹ کے کیس سامنے آرہے ہیں، بلاول بھٹو
پی پی چیئرمین نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار دینے کے بجائے چھینا جارہا ہے،روزگار کے مواقع پیدا نہیں کئے جارہے۔
-
اٹارنی جنرل نے نواز شریف کے ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کو خط لکھ دیا
خط میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ پاکستان کے ڈاکٹر کب آپ سے مل کر میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں۔
-
صوفیوں کی درگاہوں پر قتل عام کرنا مذہبی تعلیمات کے منافی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر بم دھماکے کے 5 برس بیتنے پر پیغام جاری کیا۔
-
محسن بیگ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گھر سے گرفتار کیے گئے محسن بیگ کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے محسن بیگ کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔