
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11208 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 778 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اس دوران کورونا سے 17مریض انتقال کرگئے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3830 ہوگئی ہے، اور اب تک سندھ میں 598871 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ جس کے بعد اب تک 237308 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 870 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد215101 ہوچکی ہے۔
Table of Contents
x
Advertisement
انھوں نے کہا کہ اس وقت18377 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 17407 گھروں پر، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 958 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 869 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، اور 88 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
- سندھ میں کورونا وائرس کے 954 مریضوں کی تشخیص، 20 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ
- کورونا کی وباء پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں آن لائن سیمینار
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 778 نئے کیسز میں سے597 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 290، ضلع جنوبی 195، ضلع وسطی 68، ضلع کورنگی 17، ضلع ملیر 15 اور ضلع غربی میں 12 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد41، میرپور خاص 20، جیکب آباد 12، شہید بینظیرآباد اور دادو 7 – 7، سانگھڑ 6، سکھر اور جامشورو 5 – 5، بدین 4، ٹنڈو محمد خان، ٹھٹہ اور گھوٹکی میں 3 – 3، کشمور، شکارپور اور سجاول میں 2 – 2 اور لاڑکانہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔
قومی خبریں سے مزید
-
سندھ کا کورونا ویکسین خریدنے کیلئے ایمرجنسی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے دی نیوز اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کورونا ویکسین حاصل کرنے میں تاخیر کر رہا ہے
-
احتجاج سے حکومت نہیں گرائی جاسکتی، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
پی ڈی ایم والے کس چیز کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، یہ لوگ انتشار کا شکار ہیں، مشتاق غنی
-
براڈ شیٹ معاملہ، وزیراعظم عمران خان کی عوام کو حقائق بتانے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے براڈ شیٹ معاملے پر قائم کمیٹی کو حقائق عوام کے سامنے رکھنے کی ہدایت کردی ۔
-
صوبوں، نجی اداروں کو کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت پر ایچ آر سی پی کو تشویش
کمیشن نے مطالبہ کیا کہ مختص فنڈز شفاف انداز سے شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے استعمال کیے جائیں
-
وزیراعظم عمران خان کل جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شریک ہوں گے
-
اپوزیشن ایک بے بس الیکشن کمیشن پر آئندہ اعتبار نہیں کرسکتی، فضل الرحمٰن
مولانا فضل الرحمٰن نے ایک بار پھر اداروں کو ہدف تنقید بنالیا اور کہا ہے کہ یہ آسمان سے نہیں اترے، یہ بھی ہماری سوسائٹی کا حصہ ہیں۔
-
عمران خان کو بی جے پی کے اندر جیت نے فنڈنگ کی، مریم نواز کا الزام
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے الزام لگایا ہے کہ عمران خان کو بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے اندرجیت نے فنڈنگ کی ۔
-
فارن فنڈنگ، پی ٹی آئی کو بھارت اور اسرائیل سے پیسہ آیا، بلاول بھٹو
اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عوام کو جواب دینا پڑے گا ،عمر کوٹ کے عوام نے سلیکٹڈ کو ری جیکٹ کردیا۔
-
اسلام آباد : احتجاج میں مریم نواز اور فضل الرحمٰن پہنچ گئے، شاندار استقبال
اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر جاری احتجاجی جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز کے پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔
-
الیکشن کمیشن کا انصاف پرمبنی فیصلہ کیوں نہیں آ رہا: مولانا عبدالغفور حیدری
جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے سوال اٹھایا ہے کہ الیکشن کمیشن کاانصاف پرمبنی فیصلہ کیوں نہیں آرہا۔
-
یہ راستہ نہ کھولتے تو ہم کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے: مولانا فضل الرحمٰن
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ اگر یہ لوگ راستہ نہ کھولتے توہم کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے۔
-
اس مرتبہ محدود پیمانے پر گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی: مراد راس
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ہم طلبا و طالبات کا کم سے کم تعلیمی نقصان کرنا چاہتے ہیں، اس مرتبہ محدود پیمانے پر گرمیوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔
-
مولانا کو اس بار بھی دھوکا دیا جا رہا ہے: شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کو پچھلی دفعہ بھی سیاستدانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔
-
کشمیر چوک کو الیکشن کمیشن پر چڑھائی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے: فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر کے خلاف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے کیے جانے والے احتجاج پر ردعمل دے دیا۔
-
الیکشن کمیشن جانے کیلئے ریلی کا روٹ تبدیل کر دیا گیا
-
مسترد ٹولہ سیاست ترک کرکے فاشسزم کی راہ پر چل نکلا ہے، احمد جواد
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کہتے ہیں کہ مسترد ٹولہ سیاست ترک کرکے فاشسزم کی راہ پر چل نکلا ہے۔