Categories
Breaking news

سندھ میں کورونا وائرس کے 1193نئے مریضوں کی تشخیص، 16 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

Advertisement
آج سندھ میں کورونا کے 1193نئے مریضوں کی تشخیص،  16 انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14470نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 1193 نئے کیسز سامنے آئے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 1859287 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں 159752 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے مزید 260 مریض صحتیاب ہوگئے اس طرح اب تک 144316 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 16مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبے میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2780 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 12656 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 12119 مریض گھروں اور 8 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 529 مریض زیرعلاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 449 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسوقت کورونا کے 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 1193 کورونا کیسز میں سے 837 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی میں 324، جنوبی کراچی میں 218، کورنگی میں 119، ضلع وسطی میں 109، ملیر میں 45 اورضلع غربی 22 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔

صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 143، سکھر 19، مٹیاری 18، عمرکوٹ 14، شہید بینظیر آباد اور دادو11-11، ٹھٹہ 10، میرپورخاص 8، گھوٹکی 8، جامشورو 7، جیکب آباد، قمبر اور نوشہرو فیروز 5-5 کیسز، سانگھڑ اور ٹنڈوالہیار 3 – 3 کیسز، بدین اور شکارپور 2 – 2، کشمور اور خیرپور میں1-1 کیس سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *