Categories
Breaking news

سندھ میں کورونا وائرس کے 1162 مریضوں کی تشخیص، 13 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13632نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 1162 نئے کیسز سامنے آئے، جبکہ اس دوران کورونا سے 13مریض انتقال کرگئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس طرح صونے میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3843 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 2612503 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور اب تک 238470 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1044مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اس طرح صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 216145 ہوچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس وقت 18482 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 17519 گھروں میں، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور951 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن میں سے 859 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جبکہ 85 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 1162نئے کیسز میں سے 973 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 449، ضلع جنوبی 285، ضلع وسطی 86، ضلع کورنگی اور ضلع ملیر 54 – 54 اور ضلع غربی میں 45 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 66، ٹھٹہ 20، عمر کوٹ 14، ٹنڈو الہیار 13، مٹیاری 10، دادو اور سجاول 7 – 7، سکھر 6، بدین اور گھوٹکی 4 – 4، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز اور شہید بینظیرآباد 2 – 2 اور سانگھڑ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *