Categories
Breaking news

سندھ میں کورونا وائرس سے 4 اموات، 822 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ

Advertisement
آج سندھ  میں کورونا وائرس کے 822 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

Advertisement

سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ صوبے میں اس وباء کے مزید 822 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران10641 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 822 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اب تک کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2722 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 1784158 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔ اور 153873 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 322 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 142082ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انھوں نے کہا کہ اس وقت 9069 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 8615 گھروں میں،7 آئسولیشن سینٹرز میں اور 447 مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 351 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 37 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 822 نئے کیسز میں سے621 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع جنوبی 213، ضلع شرقی 195، ضلع وسطی 101، کورنگی 71، ملیر 31 اور ضلع غربی میں سے 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع حیدرآباد 82، گھوٹکی 12، میرپورخاص 10، مٹیاری 9، شہید بے نظیر آباد 9، بدین 8، سکھر 6، خیر پور 5، ٹنڈو محمد 4، جامشورو 4، شکارپور 3، سانگھڑ 2، دادو 2، لاڑکانہ اور عمرکوٹ سے 1۔1 نئے کیس سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *