Categories
Breaking news

سندھ میں کورونا وائرس سے 3 اموات، 579 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

Advertisement
آج سندھ میں کورونا کے 579 نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 10330 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 579 نئے کیسز سامنے آئے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1703818ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اور صوبے میں اب تک 148922 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے مزید 367 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 140233 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے۔

Table of Contents

x
Advertisement

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2667 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 6022 مریض زیر علاج ہیں۔ جبکہ 5729 مریض گھروں اور 4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں 289 مریض زیرعلاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ 222 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 25 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 579 کورونا کیسز میں سے 380 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 147، ضلع جنوبی 98، ضلع وسطی 53، ضلع کورنگی 46، ضلع ملیر 19 اور ضلع غربی میں17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے کے دیگر اضلاع دادو11، حیدرآباد اور جیکب آباد7 – 7، بدین 6، خیرپور 2، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، ٹنڈومحمد خان اور عمرکوٹ میں 1-1 کیس سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *