Categories
Breaking news

سندھ میں کورونا وائرس سے ایک مریض کا انتقال، 293 نئے کیس کی تشخیص

Advertisement
آج سندھ میں کورونا وائرس سے ایک مریض کا انتقال، 293 نئے کیس کی تشخیص

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید ایک مریض نے دم توڑ دیا، جس کے بعد سندھ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 4487 ہوگئی ہے جبکہ آج 11134 کورونا ٹیسٹ کرائے گئے جس کے نتیجے میں 293 نئے کیسز سامنے آئے۔

یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے آج ایک مریض نے اپنی جان گنوادی ہے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 4487 تک پہنچ گئی ہے جوکہ اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج 11134 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 293 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 2.6 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 3253184 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کے نتیجے میں 264354 کیسز کی تشخیص کی گئی۔ ان میں سے 96.7 فیصد یعنی 255511 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 مریض بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 4356 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 4070 گھروں میں، 8 آئسولیشن مراکز میں اور 249 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 249 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 39 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بیان کے مطابق 293 نئے کیسوں میں سے 128 افراد کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی61، ضلع جنوبی 37، ضلع وسطی 14، ضلع ملیر 9، ضلع کورنگی 5 اور ضلع غربی میں 2 مریضں شامل ہیں۔

حیدرآباد 18، گھوٹکی 15، میرپورخاص اور شہید بینظیرآباد 13 – 13، مٹیاری 10، ٹھٹھہ اور خیرپور 7 – 7، ٹنڈو محمد خان اور قمبر 6 – 6، سجاول 5، نوشہرو فیروز 4، جیکب آباد اور جامشورو 3 – 3، لاڑکانہ اور سکھر میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *