Categories
Breaking news

سندھ میں کورونا سے 9 اموات، 431 نئے کیسز

سندھ میں کورونا سے 9 اموات، 431 نئے کیسز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 9 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11419 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں431 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 405مریض صحتیاب ہوگئے، سندھ میں اب تک کورونا کے 4480601 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 336490 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جبکہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 311779 ہوچکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 5427 ہوگئی ہے۔ اور اس وقت 19284مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18615مریض گھروں اور 61 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ اور مختلف اسپتالوں میں 608 مریض زیرعلاج ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 553 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 50 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 431 کورونا کیسز میں سے 229 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں کراچی شرقی 111، جنوبی 54، وسطی 34، کورنگی 29، ملیر 9 اورغربی 7نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دیگر اضلاع میں ٹھٹھہ 24، بدین 23، حیدرآباد 15، مٹیاری 15، ٹنڈوالہیار 14، دادو 13، نوشہروفیروز 10، سانگھڑ 10، شہید بینظیرآباد 8، ٹنڈو محمد خان 7، تھرپارکر 5، عمرکوٹ 5 ، میرپورخاص 5، لاڑکانہ 2 جبکہ گھوٹکی اور سجاول سے ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *