Categories
Breaking news

سندھ میں کورونا سے 13 اموات، 545 نئے کیسز

سندھ میں کورونا سے 13 اموات، 545 نئے کیسز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 13 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11852نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 545 نئے کیسز سامنے آئے۔ آج کورونا کے مزید 558 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح سندھ میں اب تک کورونا کے 4492453 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 337035 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 312337 ہوچکی ہے۔ جبکہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 5440 ہوگئی ہے۔ اس وقت 19258مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18601مریض گھروں اور 61 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ مختلف اسپتالوں میں 596 مریض زیرعلاج ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 538 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اس وقت کورونا کے 51 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 545 کورونا کیسز میں 437 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 145، جنوبی 119، وسطی 62، ملیر 48، غربی 32 اور کورنگی سے 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 20، سکھر اور ٹنڈوالہیار 14،14، سانگھڑ 10، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد 8،8، ٹنڈو محمد خان، تھرپارکر 6،6، مٹیاری 3، خیرپور 2، بدین، جامشورو، شکارپور اور ٹھٹھہ سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *