Categories
Breaking news

سندھ میں پولیس مقابلوں سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری

Advertisement
سندھ میں پولیس مقابلوں سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس مقابلوں کے کیس میں ملزم کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کرتے ہوئے صوبے میں پولیس مقابلوں سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

عدالت کی آبزرویشن میں کہا گیا ہے کہ پولیس مقابلے کے ہر کیس کے مقدمے میں موبائل انچارج کا نام نہیں ہے، پولیس موبائل کی ڈیوٹی پر موجود اسٹاف اور تھانے سے روانگی کا بھی ذکر نہیں۔

Table of Contents

x
Advertisement

عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے پاس موجود اسلحے اور گولیوں کا بھی اندراج نہیں، بعض کیسز میں ملزمان کو لگنے والی گولیوں کے زخمی سرکاری اسلحے کے نہیں ہوتے۔

2019ء کا پولیس مقابلہ2020ء میں جعلی قرار

سندھ ہائی کورٹ نے 2019ء میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود میں ہونے والا پولیس مقابلہ جعلی قرار دیتے ہوئے پولیس پارٹی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے اور ایس ایس پی ویسٹ کو پولیس پارٹی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ ایف آئی آر میں دونوں جانب سے استعمال کیئے گئے اسلحے کی تفصیلات شامل ہونی چاہیئے، ماورائے عدالت قتل اور خود کو انکاوئنٹر اسپیشلسٹ کہنے والوں کی روک تھام بھی ضروری ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ صوبے بھر کے ایس ایس پیز پولیس رولز پر سختی سے عمل درآمد کریں، پولیس مقابلے میں استعمال ہونے والا سرکاری اسلحہ بھی مقابلے کے بعد سیل کیا جائے۔

عدالت نے ہدایت کی ہے کہ جائے وقوع سے ملنے والے خول بلاتاخیر فرانزک کے لیے بھیجا جائے، ملزمان جو گاڑی، موٹر سائیکل کی واردات میں استعمال کریں چالان میں اس کا بھی اندراج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

عدالت نے حکم دیا کہ انسدادِدہشت گردی کی عدالتوں کے منتظم جج پولیس مقابلے کے کیسز کا چالان منظور کرنے سے پہلے تمام قوانین کا جائزہ لیں۔

عدالت نے مزید ہدایت کی ہے کہ چالان میں پولیس اہلکاروں میں اسلحے کی رجسٹریشن نہ ہو تو پولیس مقابلے کا چالان منظور نہ کیا جائے۔

عدالت کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی کی ملکیت کے شواہد نہ ملنے پر مقابلہ مشکوک ہو گا، پولیس مقابلے میں استعمال ہونے والا سرکاری اسلحہ بھی ایف ایس کے لئے بھیجوایا جائے ۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *