Categories
Breaking news

سندھ میں نومبر کی نسبت دسمبر میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ

سندھ میں نومبر کی نسبت دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کے 7 ہزار سے زائد کیسسز کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورونا کے 11،952 کیسز رپورٹ ہوئے۔ جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں کورونا کے 3691 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں کورونا سے ہلاکتوں میں 35 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔دسمبر کے پہلے ہفتے میں 98 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، نومبر کے پہلے ہفتے میں 61 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے۔واضح رہے کہ صوبے میں وائرس کی شرح 3.13 فیصد سے بڑھ کر 8.53 فیصد تک جاپہنچی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *