Categories
Breaking news

سندھ میں غیرقانونی طور پر آنے والے غیرملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ بھر میں غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر اداروں کے افسران شریک ہوئے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلے 15 دن اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنے حکم دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن و امان خراب کرنا چاہتی ہیں۔

مراد علی شاہ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک، صوبے، شہروں میں دہشت گردوں کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام انٹیلی جنس کے ادارے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں، پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کی ہدایت دی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اہم مقامات جہاں کرمنلز زیادہ متحرک ہیں وہاں پولیس، رینجرز کی تعیناتی کی جائے، دسمبر میں ڈکیتیوں کے دوران 7 قتل ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید

Original Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *